واٹر فیکٹریاں: خلاف ورزی پر 50لاکھ ریال کا جرمانہ
ریاض....وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے واضح کیا ہے کہ پانی فروخت کرنے والی دکانوں اور کارخانوں کی بابت خلاف ورزیوں اور سزاﺅ ںکی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔50لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ سیکریٹری ماحولیات و پانی ڈاکٹر فیصل السبیعی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اجازت نامے کے بغیرواٹر فیکٹری یا دکان قائم کرنا ، غلط اطلاعات فراہم کرنا، پیداوار پر اثر انداز کسی بھی واقعہ کی اطلاع نہ دینا وغیرہ خلاف ورزیوں کے زمرے میں آئیں گی۔ جو بھی مذکورہ خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک کا مرتکب ہوگا اسے50 لاکھ ریال تک کا جرمانہ، 6ماہ تک اجازت نامے کی معطلی یا منسوخی کی سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑیگا۔