Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی مقاصد کیلئے ای سی ایل کا استعمال ختم ہوچکا،وزیر داخلہ

اسلام آباد... وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے نیب سفارش کے پابند نہیں ۔اس کے لئے ضابطے موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضابطے کی بنیاد پر جن افراد کا نام ضروری سمجھا جائے وہی ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے ۔کسی ادارے کی تجویز پر کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل نہیں ڈالا جاسکتا۔ڈاکٹر عاصم اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی اسی ضمن میں چھوٹ دی ۔ سیاسی مقاصد کے لئے ای سی ایل کااستعمال ختم ہوچکا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں کوئی شامل نہیں کرسکتا۔ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے تمام اخراجات خود اٹھا رہے ہیں لیکن چند ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں بعض ممالک کی جانب سے پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی تحریک پیش کی گئی ہے۔ پاکستان خود مختار ملک ہے۔ دباو میں آ کر فیصلے نہیں کرتے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی کو خوش کرنے کے لئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے لڑی جا رہی ہے۔ 

شیئر: