Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹ کے درد سے نجات کے لیے کیا استعمال کریں ؟

پیٹ کا درد صحت کا ایک عام مسئلہ ہے جوہر عمر کے شخص کو متاثر کرتا ہے ۔ پیٹ کےدرد کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں انفیکشن  ، خلیات  کی غیرمعمولی نشوونما اور بڑھوتری  ، سوجن  ، خوراک  کی نالیوں کا بند ہوجانا اور آنتوں کے مسائل شامل ہیں . پیٹ میں اوپر بائیں جانب ہونے والا درد تلی کے بڑھ جانے ،  اندرونی زخم ،  گردوں میں انفیکشن ،  ہارٹ اٹیک اور کینسر کے باعث  ہوتا ہے  جبکہ دوسری طرف اوپری دائیں جانب ہونے والا درد  نمونیا ،  ہیپاٹائٹس ، آنتوں میں زخم اور اپنڈکس کی وجہ سے ہوتا ہے ، 
 وجوہات معلوم ہو جانے کے بعد پیٹ میں  درد کی صورت میں گھریلو اجزاء کا استعمال اور طرز زندگی میں تبدیلی کے ذریعے درد کا سدباب کیا جاسکتا ہے .  اگر نمونیا اور گردوں میں انفیکشن کی وجہ سے درد ہو تو پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال بے حد مفید ثابت ہوتا ہے  ،  پانی کا زیادہ استعمال  زہریلے مواد کو خون سے صاف کرکے جسم کو صحت مند مناتا ہے  . سیب کا سرکہ ،  کیسٹر آئل ، ادرک اور ہلدی معدے کی پی ایچ کو متوازن رکھنے  ، سوجن کو کم کرنے ، نالیوں کی بندش کو دور کرنے اور معدے کے مسلز کو آرام پہنچانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں . 
 

شیئر: