فرح نے وعدہ خلافی نہیں کی
بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم’ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کی کوریو گرافی کے لئے یش راج چوپڑا نے فرح خان سے رجوع کیا تھا لیکن فرح نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔بالی وڈ کی فلمیں بہترین کہانی، اداکاری اور گیتوں کی وجہ سے مقبول ہوتی ہیں اور یادوں میں تازہ رہتی ہیں اور گیتوں میں ماہرین کی بہترین کوریو گرافی فلم کو چار چاند لگاتی ہے۔ اگر کوریو گرافی فرح خان کی ہو تو اس فلم کا مقبول ہونا ضروری سمجھ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1995ءوہ دور تھا جب ہر کوریو گرافر کا خواب تھا کہ وہ یش راج فلم کے ساتھ کام کرے اور فرح کو اپنے کریئر کی ابتدا میں اتنی بڑی آفر مل رہی تھی لیکن انہوں نے آفر قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلی کیونکہ انہوں نے مراٹھی فلم میں کوریو گرافی کا وعدہ کرلیا تھا ۔ انہوں نے اتنی بڑی آفر کے بعد بھی مراٹھی فلم والوں سے وعدہ خلافی نہیں کی۔