منگل 20فروری کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط “کی شہ سرخیاں
٭ حلب کی طرح غوطہ دمشق کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے میں تعاون کیا جائیگا، روسی وزیر خارجہ
٭ میںعبداللہ عزام کے قاتل کو جانتا ہوں،عبدالرب الرسول سیاف
٭ دوحہ میں طالبان کا دفتر جارحانہ عمل ہے، تہران پشت پر ہے، سربراہ افغان اسلامی اتحاد
٭ تہران میں پولیس اور مذہبی گروہ کے درمیان محاذ آرائی، 3سپاہی ہلاک
٭ اہل غزہ نے قطر کے سفیر کی پٹائی کردی، قطر کا امدادی سامان پھینک دیا، پرچم اور امیر قطر کی تصاویر پھاڑ دیں
٭ کرکوک کے جنوب مغرب میں داعش نے کمین گاہ نصب کرکے الحشد الشعبی کے دسیوں جنگجوﺅں کو ہلاک کردیا
٭ چینی شاہراہ ریشم کے مقابلے میں امریکہ نے آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان کیساتھ متبادل تجارتی شاہراہ قائم کرنے کا پروگرام تیار کرنا شروع کردیا
٭ یمن میں ایران کی سرگرمیوں پر برطانیہ اور فرانس کا اظہا ر تشویش
٭ مصر کی صحافی خاتون ریحام سعید پر بچوں کے اغوا کا الزام ، تحقیقات شروع
٭٭٭٭٭٭٭٭