لاکھوں سعودی یوٹیوب کے دیوانے
ریاض...لاکھوں سعودی یو ٹیوب میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بات مارکیٹنگ ریسرچ کی ایکسپرٹ کمپنی ایبسوس نے تاز ہ ترین جائزے میں بتائی ۔ جائزہ 6ماہ میں مکمل کیا گیا۔ 1980ءکے بعد پیدا ہونے والوں کو شامل کیا گیا۔ زیادہ تر یو ٹیوب اسی ایج گروپ کے لوگ استعمال کررہے ہیں۔ مملکت میں ا نکی تعداد 15227618 تک پہنچ چکی ہے۔ سعودی شہری 20.1ملین ہیں۔ یہ کل سعودیوں کا 73فیصد ہیں۔