Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاھلی کے ہر کھلاڑی کیلئے 10ہزارریال انعام

جدہ... سعودی اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے امارات کی الجزیرہ فٹبال ٹیم کو شکست دینے کے بعد سعودی فٹبال ٹیم الاھلی کے ہر کھلاڑی کو 10ہزار ریال انعام دینے کا اعلان کردیا۔ ایشین چیمپیئن ٹورنامنٹ کے تحت دونوں ٹیموں میں مقابلہ ہوا تھا۔ الاھلی نے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی جدہ میں منعقدہ مقابلے میں امارات کی الجزیرہ ٹیم کو ایک کے مقابلے میں2گول سے شکست دی۔
 

شیئر: