Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندر میں پھنسے 4 شہریوں کو بچالیا گیا

’مذکورہ افراد کی کشتی سمندر میں خراب ہوگئی جس کے باعث وہ پھنس گئے‘ ( فوٹو: سبق)
سرحدی سیکیورٹی فورس نے سمندر میں پھنس جانے والے 4 شہریوں کو بچالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی  فورس نے کہا ہے کہ ’واقعہ مشرقی ریجن کے راس تنورہ کے سمندر میں ہوا ہے‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کی کشتی سمندر میں خراب ہوگئی جس کے باعث وہ پھنس گئے‘۔
’اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم روانہ کی گئی جس نے انہیں بحفاظت ساحل تک پہنچا دیا‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’سمندر کا سفر کرنے سے پہلے کشی کا اچھی طرح معائنہ کیا جائے‘۔

شیئر: