Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں عدالت کے باہر فائرنگ،2وکلا ہلاک

  لاہور...لاہور کی سیشن کورٹ میں فائرنگ سے 2 وکلا جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقدمے کی سماعت کے بعد ایک وکیل کاشف راجپوت نے فائرنگ کردی جس سے وکیل رانا اشتیاق اوروکیل اویس جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف راجپوت اور جاں بحق وکیل رانا اشتیاق آپس میں کزن ہیں ۔ فائرنگ کا واقعہ جائداد کے جھگڑے کا شاخسانہ ہے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا وکلا کے دو گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد گولیاں چل گئیں جس سے سیشن کورٹ میں بھگدڑ مچ گئی ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔

شیئر: