Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھپکلی کو کچن سے کیسے دور رکھیں ؟‎

اگر آپ چھپکلی سے خوفزدہ ہیں  یا  اسے اپنے کچن سے دور رکھنا چاہتی ہیں تو ایک پیاز لے کر اس کے چند ٹکڑے کرلیں اور دھاگا باندھ کر کچن کے ایسے گوشوں میں لٹکادیں  جہاں چھپکلیوں کے چھپنے کا امکان ہو  .   پیاز کی بو چھپکلیوں کو ناگوار گزرتی ہے اور وہ اس جگہ کو چھوڑ دیتی ہیں .   ان ٹکڑوں کو خشک ہونے کے بعد پھینک دیں اور ان کی جگہ پیازکی تازہ ٹکڑے لٹکا دیں . 
 چھپکلیاں جہاں مستقل طور پر رہتی ہو وہاں انڈوں کے خالی چھلکے لٹکا دیںں . چھپکلیاں وہاں سے بھاگ جائیں  گی . انڈوں کی جگہ تبدیل کرتے رہیں .   پھر ہر ماہ  ان چھلکوں کو پھینک کر نئے  چھلکے لٹکا دیں .
 کیڑوں اور حشرات کو بھگانے کے لیئے کپڑوں کی الماری میں کافور کی گولیاں ڈالی جاتی ہیں .  چھپکلیوں کو بھگانے کے لیے بھی یہی طریقہ آزمائیں .  ان گولیوں کو کچن کے برتنوں کی الماری میں ڈال دیں .   لیکن اس بات کا خیال رکھیں  کہ  یہ بچوں کی پہنچ سے دور رہیں کیانکہ یہ گولیاں بچوں کی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں .
 

شیئر:

متعلقہ خبریں