Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی F16سے پٹرول کے ٹینک گر گئے

ٹوکیو۔۔۔جاپانی وزارت دفاع نے امریکی جنگی طیارے سے پٹرول کے دو ٹینکس ایک جھیل میں گرنے کے واقعے کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔ جاپانی وزارت دفاع نے امریکی فوج سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے کسی حادثے کی روک تھام ازحد ضروری ہے۔ امریکی ایف سولہ جنگی طیارے سے منگل کی صبح یہ ٹینک شمالی جاپان کی ایک جھیل میں اْس وقت گرے جب وہ ایک جنگی مشق میں مصروف تھا۔ ان کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شیئر: