Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار : میٹرک کے امتحان میں بیٹھنے والے طلبہ کو چپل پہننے کی ہدایت

پٹنہ۔۔۔۔۔بہارتعلیمی بورڈ نے امسال میٹرک کے امتحان کے سلسلے میں ہدایت جاری کی ہے کہ امتحان گاہ آنے والے تمام طلبہ کو چپل پہن کر آناہوگا۔ جوتا، موزا پہن کر آنیوالوں کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ طلبہ کو مرکز کے باہر جوتا، موزا اتار کر ننگے پاؤں امتحان ہال میں جانے کی اجازت ہوگی۔واضح ہوکہ بہار بورڈ کے تحت 10ویں کلاس کا امتحان 21فروری سے شروع ہوکر28فروری تک جاری رہے گا۔امسال 20لاکھ طلبہ بورڈ کے امتحان میں شریک ہونگے۔ بہار تعلیمی بورڈ کے صدر آنند کشور نے کہاکہ امتحان میں نقل کے سد باب کیلئے طلبہ کوجوتا ،موزا پہن کرامتحانی مرکز آنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور  تاکید کی گئی کہ وہ امتحانی مراکز چپل پہن کر آئیں۔بصورت دیگر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ پر پھینکا گیاجوتا، ملزم گرفتار

شیئر: