دھماکہ خیز بیلٹ والی 42گڑیوں کی اسمگلنگ ناکام
ریاض...کنگ خالد ایئرپورٹ کے کسٹم حکام نے دھماکہ خیز بیلٹ سے مربوط 42گڑیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹم میں ادارہ تعلقات عامہ کے ذرائع نے الوطن اخبار کو بتایا کہ جو کمپنی گڑیا لا رہی تھی وہ بین الاقوامی ہے۔ ہوائی جہازوں اور ٹرکوں کی مالک ہے۔ دنیا بھر میں اسکی شاخیں ہیں۔ کسٹم افسران نے مبینہ کنٹینر کاسامان مملکت میں داخل کرنے سے منع کردیا۔ دھماکہ خیز بیلٹ والی گڑیوں کی اسمگلنگ دہشتگردی کا جرم ہے۔ اس پر ذمہ داران کا احتساب ہوگا۔