پرینکا کی تصویر پر آسام اسمبلی میں ہنگامہ
پرینکا کی تصویر پر آسام اسمبلی میں ہنگامہ ہوگیا۔پرینکا چوپڑا کی تصویر پر ریاست آسام کی اسمبلی میں سب سے پہلے اپوزیشن جماعت کانگریس کی خواتین نے احتجاج شروع کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے بحث میں تبدیل ہوگیا۔خیال رہے کہ پرینکا چوپڑا آسام کی سیاحت و ثقافت کی سفیر ہیں، وہ آسام ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے والے مختلف منصوبوں کا حصہ ہوتی ہیں۔ان کی جس تصویر پر ریاستی اسمبلی میں ہنگامہ ہوا، وہ بھی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے شائع شدہ کیلنڈر کا حصہ ہے۔ پرینکا چوپڑا کی اس تصویر پر ریاستی اسمبلی کی رکن نندیتا داس نے سب سے پہلے اعتراض اٹھایااور کہا کہ یہ ریاست آسام کی ثقافت نہیں ۔انہوں نے اداکارہ کے لباس کو بھی ریاستی ثقافت کے خلاف قرار دیا۔