Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی سے مزید 14 افغان شہری ملک بدر

برلن ۔۔۔جرمنی سے مزید 14 افغان شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ صوبے بویریا کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک بدر کیے جانے والے افراد میں سے 6 کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے، 3 کو اپنی شناخت چھپانے جبکہ ایک کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر واپس بھیجا گیا ہے۔گروپ میں شامل دیگر افغان شہریوں کی جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔ اس اجتماعی ملک بدری کے خلاف میونخ میں تقریباً 200 افراد نے احتجاج بھی کیا۔

شیئر: