Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کی رنگا رنگ تقریب آج ہوگی، 6ٹیمیں شریک ہیں

دبئی:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج ہو رہا ہے۔رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور پہلی مرتبہ لیگ کا حصہ بننے والی ٹیم ملتان سلطانز ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ میچ سے پہلے پاکستانی اور غیرملکی فنکاروں سے سجی افتتاحی تقریب ہوگی ۔ ملک کے معروف گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے اور عابدہ پروین اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔ امریکی پاپ اسٹار جیسن ڈیریلوبی بھی تقریب کے شرکاءاور دنیا بھر ناظرین کو محظوظ کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعدلیگ میچوں کا آغاز ہوگا ۔ سعودی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہو نے والے میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے۔ 6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوںگی۔ لیگ کے پہلے مرحلے کے دوران تمام ٹیمیں آپس میں2-2 میچ کھیلیں گی۔پہلا مرحلہ دبئی اور شارجہ میں 16 مارچ تک ہو گا۔ اس کے بعد پی ایس ایل کے3میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔2 ایلیمینیٹر میچز 20 اور 21 مارچ کو قذافی اسٹیدیم میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جس کے نتیجے میں پاکستان سپر لیگ کی نئی چیمپیئن ٹیم ٹرافی کی حقدار ٹھہرے گی۔

شیئر: