Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج میں زائد المیعاد غذائی اشیاءضبط

الخرج....الخرج کی بلدیہ کی چھاپہ مار ٹیم نے زائد المیعاد غذائی اشیاءبھاری مقدار میں ضبط کرلی۔ الخرج بلدیہ کے چیئرمین احمد البکیری نے یہ اطلاع دیتے ہوئے صارفین سے کہا کہ وہ کھانے پینے کی کوئی بھی چیز خریدنے سے قبل اسکے قابل استعمال ہونے کی آخری تاریخ چیک کرنے کا اہتمام کریں۔ تمام سعودی اور غیر ملکی اس حوالے سے انتہائی پابندی کریں۔ اگر انہیں کہیں کسی بھی تجارتی مرکز یا شاپنگ سینٹر یا بقالے پر کھانے پینے کی کوئی چیز نظر آجائے جو زائد المیعاد ہوتو فوراً ہی 940پر کسی بھی وقت رابطہ کرکے اطلاع دیں، کارروائی ہوگی۔

شیئر: