اردن کے ٹورازم بورڈ کا کہنا ہے کہ 2024 کے دوران سعودی سیاح سرفہرست رہے۔ ان کی تعداد 1.158 ملین رہی جو 2023 کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ تھی۔ 2023 میں سعودی سیاحوں کی تعداد 9 لاکھ 85 ہزار 904 رہی۔
سبق ویب کے مطابق اردن میں سیاحتی ماہرین کو توقع ہے 2025 میں سعودی سیاحوں کی تعداد ڈیڑھ ملین تک پہنچ جائے گی۔
مزید پڑھیں
-
موٹر سائیکل پر 11 ہزار 500 کلو میڑ سے زیادہ کا سفرNode ID: 657431
-
مصر جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد مراکش سے 20 گنا سے بھی زیادہNode ID: 884325
-
اردن میں سعودی شہریوں نے یورپی سیاحوں سے زیادہ اخراجات کیےNode ID: 884611
2024 میں اردن جانے والے کویتی سیاحوں کی تعداد 72784 رہی۔ یہ جی سی سی ممالک سے اردن آنے والے سیاحوں میں دوسرے نمبر پر رہے۔ بحرین سے 34309 سیاح اردن پہنچے، سلطنت عمان کے سیاح 12 فیصد اضافے کے ساتھ 22716 رہے۔ متحدہ عرب امارات سے 18378 سیاح اردن پہنچے جو 2023 کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ (16491) رہے جبکہ قطر سے 16081 سیاح اردن آئے۔
اردن ٹورازم بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرزاق عربیات نے کہا 2024 میں سیاحتی شعبے میں کامیابی کی وجہ جی سی سی ملکوں کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔
سیاحوں کی تعداد اور قیام کی مدت میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے اردن میں خلیجی سیاحوں کے لیے بہترین ماحول ہے اور وہ اب اردن کو ترجیحی منزل کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔