Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدنان صدیقی کو ایک اوربالی وڈ فلم کی پیشکش

پاکستانی ڈراموں کے نامور اداکار عدنان صدیقی بالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم کا حصہ بنیں گے۔ اداکار عدنان صدیقی حال ہی میں دبئی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے معروف بالی وڈ فلمساز بونی کپور سے ملاقات کی ہے۔ عدنان صدیقی کو نئی بالی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش  بھی ہوئی ہے۔وہ نئی فلم میں کام کرنے کیلئے ہندوستان جائیں گے۔ فلم 'موم میں اداکارہ سجل علی اور معروف ہندوستانی اداکارہ سری دیوی کےساتھ کام کرنے اور سراہے جانے کےبعد عدنان صدیقی اب اگلی فلم کیلئے پر تول رہے ہیں۔
 

شیئر: