شاہد آفریدی کا غیر معمولی کیچ
دبئی:کراچی کنگز کے شاہد آفریدی بیٹنگ اور بولنگ میں نمایاں نہیں ہو سکے تاہم انہوں نے شاندار کیچ پکڑ کر شائقین کو خوش کردیا۔انہوں نے عرفان جونیئر کی گیند پر عمر امین کا ایسا کیچ پکڑا جو بظاہر چھکا تھا تاہم باونڈی لائن پرآفریدی نے نہایت حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے اچھل کر گیند پکڑ لی اور خود کو گراونڈ سے باہر جانے سے نہ روک سکے تو گیند کو ہوا میں ہی دوبارہ اچھال دیا اوراسی لمحے واپس گراونڈ میں آکردوبارہ کیچ پکڑ لیا۔اس خوبصورت کیچ پر تماشائیوں اور کمنٹیٹرز نے دل کھول کرآفریدی کو داد دی اور اسٹیڈیم بوم بوم کے نعروں سے گونج اٹھا۔آسٹریلوی فیلڈرز کی جانب سے ایسے کیچ معمول ہیں تاہم برصغیر میں فیلڈر عام طور پر ا تنی مہارت اور حاضر دماغی اور جان مارنے کی کوشش کم ہی کرتے ہیں۔کراچی کنگز نے اپنے اس پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کو ہرا دیا تھا۔