کنٹرول لائن پر پھر اشتعال انگیزی،نوجوان جاں بحق
راولپنڈی .. کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے ۔شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور 3 شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فورسز نے نکیال سیکٹر کے گاوں میں شہری آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ۔پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی ہندوستانی چوکی کو تباہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز بھی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔ رواں برس اب تک ہندی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر 335 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا چکی۔