جدہ .... سعودی بینکنگ کمیٹی کے ترجمان طلعت حافظ نے کہا ہے کہ پیٹرول اسٹیشنوں پر کیش نہ لینے کی افواہوں پر یقین نہ کیا جائے ۔ اے ٹی ایم سے رقم کی وصولی اختیاری ہے لازمی نہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نے مزید کہا کہ سعودی بینکوں کی جانب سے 1500 پیٹرول اسٹیشنوں پر رقم وصول کرنے والی مشینں فراہم کی ہیں تاکہ نیٹ ورک کے ذریعے رقوم کی منتقلی محفوظ طور پر ہو سکے ۔ حافظ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کیا جائے جن میں کہا جا رہا ہے کہ پیٹرول اسٹیشنوں پر پیٹرول کی ادائیگی نقد رقم کی صورت میں نہیں ہو گی ۔ اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جائے ۔