Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50اسٹون وزنی پالتو ریچھ کیلئے ننھی بچی کی طرف سے پھولوں کا تحفہ

ماسکو ....  کہتے ہیں کہ خوف ایک فطری اور جبلی علامت ہے۔ یہ تعمیری مقاصد کیلئے بھی برسر عمل رہتا ہے اور تخریب کاری بھی کرتا ہے۔ سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ خوف انسان کے اپنے ذہن کی پیداوار ہے اگر اسکا ذہن خوف کی علامت بننے والی چیزوں کو جھٹک دے اور اسکا اثر قبول نہ کرے تو خوف ختم ہوجاتا ہے۔تاہم نیچرل سائنس نے جتنے کلیات پیش کئے ہیں انکے مطابق  دوستی اور محبت کا جذبہ انتہائی خطرناک قسم کے جانوروں سے بھی مانوس کردیتا ہے اور ایسا ہی کچھ یہاں جاری ہونے والی ایک تصویر سے پتہ چلتا  ہے۔ جس میں ایک بچی تقریباً50اسٹون وزنی  ریچھ کو جو اسکے گھر میں ہی پلا تھا  پھولوں کا تحفہ دیتی نظر آتی ہے۔ چاروںجانب ریچھ اور بچی کے علاوہ کوئی بھی نہیں اور اتنے خطرناک ریچھ  کے اتنے قریب آنے پر بچی کے چہرے پر ذرا سا بھی  خوف نظرنہیں آ تا۔ کہا جاتا ہے کہ جب سے یہ اسٹیپان نامی ریچھ  روسی فیملی نے گود لیا ہے اس وقت سے گھر والے اس کے ناز نخرے اٹھا رہے ہیں جسکا نتیجہ یہ ہے کہ وہ گھر والوں کے  ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھتا ہے۔  اسکی خوراک 4اسٹون مچھلی، سبزی اور انڈے روزانہ ہے۔ اسے  یوری پینٹلینکو اور انکی اہلیہ سوتیلانا بھی بہت پسند کرتی ہیں۔ دونو ں کا کہناہے کہ اس ریچھ کو اسکی ماں جنگل میں بے سہارا چھوڑ کر چلی گئی تھی اور وہ دونوں شکار کی غرض سے جنگل  گئے تھے وہاں یہ ریچھ نظرآیا اور اسے مرنے سے بچانے کیلئے اپنے گھر لے آئے۔ آج تک اس نے گھر میں کوئی ایسی حرکت نہیں کی جسے جارحیت قرار دیا جائے ۔ حد یہ کہ وہ توڑ پھوڑجیسی حرکتوں سے بھی دور رہتا ہے بشرطیکہ اسے کھانا وقت پر ملتا رہے اور ٹی وی دیکھنے سے نہ روکا جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -آئس لینڈکا گھوڑا جو قہقہے بھی لگاتا ہے

شیئر: