پیر 26فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“کا اداریہ
سعودی مسلح افواج کی نمائش ”افد2018ئ“، سعودی وژن 2030 کی تکمیل، قومی تبدیلی پروگرام کی تعمیل اور قومی پیداوار کے فروغ نیز فوجی صنعتوں کے سلسلے میں ملکی شراکت کا حصہ بڑھانے کے قومی منصوبے کی آئینہ دار ہے۔سعودی افواج کی نمائش کا ہدف اس سے بھی کہیں آگے کا ہے۔ اعدادوشمار زمینی حقائق کے ترجمان مانے جاتے ہیں۔ اقتصادی و صنعتی امور کے ماہرین کامیابی و ناکامی کا معیار اعدادوشمار کو تسلیم کرتے ہیں۔اس تناظر میں یہ بات تردید کے ادنیٰ خوف کے بغیر کہی جاسکتی ہے کہ صنعت ، اقتصاد اور عسکری امور کے مستقبل سے متعلق سعودی وژن صحیح جہت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک طرف تو اعلیٰ ٹیکنالوجی اور شاندار معیار پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور دوسری جانب ہمہ جہتی منصوبے کے تحت قومی صنعت اور ملکی پیداوار کو فروغ دیا جارہا ہے۔ عمل کا مسلسل سفر جلد ہی منزل تک پہنچا دیگا۔ سعودی مسلح افواج کی موجودہ نمائش کے اعدادوشمار ظاہر کررہے ہیں کہ عسکری مصنوعات کی سعودائزیشن کے کم از کم 80ہزار مواقع حاصل ہونگے۔ ہر لحاظ سے یہ اعداد وشمار یہ بتا رہے ہیں کہ صنعتی ماحول ملکی پیداوار کےلئے پوری طرح سے ساز گار ہے۔ اس حوالے سے نہ صرف یہ کہ بہتر کارکردگی سامنے آئی ہے بلکہ اسکا دائرہ بھی وسیع ہوا ہے۔
سعودی افواج کی نمائش افد 2018ء اس حقیقت کی عکاس ہے کہ سعودی شہری انتہائی اہم شعبے میں انتہائی اہم کام انجام دے رہے ہیں اور مستقبل بیحد روشن ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭