نائجیریا میں 110 مغو ی لڑکیوں کی بازیابی کی کوششیں تیز
ابو جا..... نائجیریا نے ا سکول کی 110 طالبات کی تلاش کےلئے اضافی فوجی دستے اور طیارے تعینات کئے ہیں۔ ان لڑکیوں کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ ہفتے شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے انھیں اغوا کر لیا ہے۔یہ لڑکیاں ملک کے شمال مشرقی صوبے یوبے کے ڈاپچی شہر کے ایک سکول سے 19 فروری سے لاپتہ ہیں جب تنظیم نے ان کے ا سکول پر حملہ کیا تھا۔صدر محمد بخاری نے اسے 'قومی سانحے' سے تعبیر کرتے ہوئے طالبات کے اہل خانہ سے معافی مانگی ہے۔اس حملے نے سنہ 2014 کے چیبوک حملے کی یاد تازہ کردی ہے جس میں ڈھائی سو سے زیادہ لڑکیاں اغوا کر لی گئی تھیں۔طالبات کے اہل خانہ کے غم و غصے میں اس بات پر اضافہ نظر آ رہا ہے کہ گزشتہ ماہ ڈاپچی کے اہم چیک پوائنٹس سے فوجیوں کو ہٹا لیا گیا تھا۔