Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی نے فیتو کے افغان اسکولوں کا کنٹرول سنبھال لیا

کابل.... ترک حکومت نے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم فیتو کے زیر اہتمام افغانستان میں چلنے والے ایک درجن اسکولوں اور 3 ٹیوشن سینٹرز کا کنٹرول سنبھال لیا۔اس سلسلہ میں افغان دارالحکومت کابل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترک وزیر تعلیم عصمت یلماز اور ان کے افغان ہم منصب محمد ابراہیم شنواری نے شرکت کی۔ان اسکولوں اور ٹیوشن سینٹرز کو ترکی کے سرکاری ادارے معارف فاﺅنڈیشن کے حوالے کیا گیا ہے۔ فیتوکے سربراہ فتح اللہ گولن ہیں جو طویل عرصہ سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ ترک حکومت کا دعویٰ ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف ناکام فوجی بغاوت میں انہی کا ہاتھ تھا۔
 

شیئر: