اسرائیلی افواج کی گھر گھر تلاشی ،19فلسطینی گرفتار
رم اللہ .... اسرائیلی قابض افواج نے پیر کو مغربی کنارے کے علاقے سے 19فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔فلسطینی انجمن اسیران کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل، بیت اللحم، رملہ، البیرہ، نابلس، سلفیت، قلقیلیہ اور جنین میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران 19 افراد کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی افواج نے ان دنوں روزانہ کی بنیاد پرگھر گھر تلاشی اور گرفتاریاں شروع کر رکھی ہیں۔