Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سر میں زخم کا علاج کیسے کریں ؟

کیا آپ نے کبھی بالوں کو کنگھا کرتے وقت سر کی جلد پر درد محسوس کیا ہے ؟  اگر ایسا ہے تو اسے سنجیدگی سے لیں کیوں کہ سر کی جلد پر موجود زخم اس کی وجہ ہوسکتے ہیں  .سر میں زخم تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ وقتی طور پر بالوں کے گرنے کا سبب بھی بن سکتے ہیں . اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مثلا ڈرمیٹائٹس  (جلد پر ورم ) ، سسٹ  ، فولیکیولائٹس  (بالوں کی جڑوں اور مساموں میں سوزش ) ،  جوئیں ،  اسکا لپ رنگ ورم   (کھوپڑی داد)  ، اسکالپ سوریئیسس ( کھوپڑی چنبل ) اور  امپیٹیگو  (پھوڑے پھنسیاں )  سر کی جلد میں تکلیف کا باعث ہوسکتے ہیں .  کچھ دیگر وجوہات میں ایکنی  ، وائرس جیسا کہ چکن پوکس  اور چھالے وغیرہ شامل ہیں .
تکلیف کا ادراک ہوتے ہی اسے فوری طورپر معالج کو  دکھانا ضروری ہے البتہ  معمولی مسئلہ کی صورت میں آپ گھر پر  بھی اسے باآسانی ٹریٹ کر سکتے ہیں  . علاج کے ساتھ ساتھ احتیاط سب سے اہم چیز ہے سرکہ جلد اور بالوں کی مناسب صفائی کے ذریعے آپ سر کی جلد کے بہت سے مسائل سے بچ سکتے ہیں  . بالوں کو روزانہ دھوئیں اور  ورزش کرنے کے بعد بالوں کو فوری طور پر شمپو کریں تا کہ سر کی جلد  پر موجود  پسینے کو صاف کیا جا سکے . بالوں کو مکمل طور پر خشک ہونے دیں  اور ذاتی  استعمال کی چیزیں دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں مثلا تو لیا  ، ہیٹ  ، شاور کیپ  ، کنگھا اور برش وغیرہ.
 جلد پر انفکشن ہو جانے کی صورت میں تکلیف کو دور کرنے کے لئے بالوں کو کچھ دیر گرم کپڑے میں لپیٹ کر رکھنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے .  یہ متاثرہ جگہ پر خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے  اور زخم یا چھالے وغیرہ میں ہونے والی کھجلی اور بے چینی کو بھی دور کرتا ہے  . ایک تولیے کو گرم پانی میں بھگو کر ہلکا سا نچوڑ لیں  اور اپنے سر پر اچھی طرح لپیٹ لیں   . دس سے پندرہ منٹ   تک  لپیٹ کر رکھیں  تاکہ اس میں موعجود حرارت جلد میں جذب ہو سکے . 
دن میں کم سے کم ایک بار بھی اس کے استعمال سے زخم کے جلدی ٹھیک ہونے میں مدد ملے گی  .
سیب کا سرکہ ایک قدرتی اینٹی فنگل ایجنٹ ہے جو جلد کی پی ایچ معتدل کرنے میں مدد دیتا ہے جس کے نتیجے میں جلد پر سے فنگس ،  بیکٹیریا اور وائرس کا خاتمہ ہوجاتا ہے .  ایک کپ گرم پانی میں دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ ملا کر سر کی جلد پر 5 منٹ تک مساج کرنے سے سر میں  موجود زخم ،  چھالے ،  سوزش ،  کھجلی اور خشکی میں آرام آجاتا ہے  . البتہ اس کے استعمال کے بعد بالوں کو صرف سادہ پانی سے دھو ئیں.  فوری طور پر  شیمپو استعمال نہ کریں  .  سرکے کا استعمال ہفتے میں ایک سے دو بار کریں پ اور ہمیشہ پانی میں ملا کر استعمال کریں خالص سرکہ سرکی جلد کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے  .
سر کی جلد کی حفاظت ،  اسے خشکی سے بچانے  اور ہر طرح کے زخم میں آرام پہنچانے کے لیے ناریل کے تیل کا مساج اور نیم کے پانی سے بالوں کو دھونا بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے .  نیم میں اینٹی بیکٹیریل اوراینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں   جو انفیکشن  کو ختم کرکے زخم کے بھرنے میں مدد دیتی ہیں  . اس کے علاوہ نیم سر سے جووں کے خاتمے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے .
 

شیئر: