Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھی کا بچہ ٹی وی پریزنٹربن گیا

لندن ....  یہاں ان دنوں ایک ایسی وڈیو بیحد مقبول ہورہی ہے جس میں ہاتھی کا ایک بچہ جسے ٹی وی پروڈیوسر اپنے پروگرام میں پیش کرنے کیلئے لایا تھا عین شوٹنگ کے وقت مچلنے لگا ۔ اس کے انداز سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ خود کیمرے کا سامنا کرنے کو بے قرار تھا اور اسی خواہش کے چکر میں اس نے پروگرام پیش کرنے والے کو دھکا دیکر کیمرے کے سامنے سے ہٹا دیا۔ جو پروڈیوسر یہ پروگرام پیش کررہاتھا وہ خود بھی وائلڈ لائف کیلئے کام کرتا ہے او رایسے کئی واقعات اسکے ساتھ پیش آچکے ہیں مگر وہ اس قسم کے تمام جانوروں کو اپنا دوست سمجھتا اور ان کے ایسے رویئے کو دوستی کا تقاضا قرار دیتا ہے۔ وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ہاتھی کے بچے سے کھیل رہا تھا مگر ہاتھی کا بچہ قابو سے باہر ہوگیا اور ا س نے ایک معمولی ٹکر دے کر پروگرام پیش کرنے والے کو کیمرے سے دور کردیا اور خود کیمرے کے سامنے آگیا جیسے وہ خود ٹی وی پریزنٹر ہو۔ ہاتھی کی اس حرکت کے بعد پروڈیوسر کا کہناتھا کہ وہ ہاتھیوں سے بیحد محبت کرتا ہے اور وہ انہیں اپنے دل کے قریب رکھتا ہے۔ اتنا کہنے کے بعد اس نے ہاتھی کے بچے کو گلے سے لگالیا۔

شیئر: