Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیسٹر سٹی میں دھماکے سے مرنیوالے4ہو گئے ، 2عمارتیں تباہ

لندن۔۔۔  لیسٹر سٹی میں دھماکے سے 2 عمارتیں تباہ ہوگئیں جن میں اب تک 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 2 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا  ہے کہ دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے منہدم ہو جانے اور ان میں آگ لگنے سے 4 سے زیادہ افراد ہلاک اور 4  زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے ان عمارتوں کے آس پاس کی60 عمارتوں اور مکانات کو خالی کرا لیا ہے اور کہا ہے کہ اگرچہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں معلوم ہو رہا ہے تاہم وہ اس کو ایک بڑے واقعے کے طور پر دیکھ رہی ہے۔برطانوی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ دھماکہ گیس لیکج کے باعث بھی ہو سکتا ہے۔ جائے حادثہ  کی جانب جانے والے راستوں کو پولیس نے بند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاپوا نیوگنی میں زلزلہ، 30 ہلاک ,300 زخمی

شیئر: