ماسکو.... روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلر میرکل کے ساتھ ٹیلی فون پر شامی تنازع کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہاگیاکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلر میرکل کے ساتھ ٹیلی فون پر شامی تنازع کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی ۔ تینوں رہنماوں نے اس بات چیت کے دوران معلومات کے تبادلے پر اتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی فائربندی کے نفاذ کو ممکن بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی۔ روسی حکومتی بیان میں تینوں رہنماو¿ں کی بات چیت کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ دوسری جانب شام کے محصور زدہ علاقے مشرقی غوطہ پر دمشق حکومت کی بمباری اور شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔