Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الکاٹیل 3 سیریز کے تین نئے اسمارٹ فون لانچ

الکاٹیل کمپنی کی جانب سے 3 سیریز کے تین نئے اسمارٹ فون الکاٹیل 3 وی ، الکاٹیل 3 ایکس اور الکاٹیل 3 متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔تینوں اسمارٹ فونز میں 18:9 ایسپیکٹ ریشو ، فنگر پرنٹ اسکینر اور فیس کی فیچر شامل کیا گیا ہے جو کہ آدھے سیکنڈ میں فون کو ان لاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ الکاٹیل 3 وی میں 6 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور پروسیسر ،
2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔ فون کے فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے ، نیلے اور سنہری رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 190 یورو ہے۔ 
الکاٹیل 3 ایکس میں 5.7 انچ ڈسپلے ، کواڈ کور پروسیسر اور اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں متعارف کرایا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 180 یورو ہوگی۔
الکاٹیل 3 اسمارٹ فون میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، میڈیا ٹیک آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 150 یورو ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اینڈرائیڈ اوریو (گو ایڈیشن) کے ساتھ الکاٹیل 1 ایکس متعارف

شیئر: