Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

59برس بعد ”حافلہ“ کی رخصتی

حائل ... پبلک ٹرانسپورٹ ادارے نے ریاض اور جدہ میں حافلہ کو 59برس کے بعد رخصت کردیا۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں خصوصاً دارالحکومت ریاض اور عروس بحر الاحمر جدہ میں عوامی ٹرانسپورٹ سروس مختلف ناموں سے رائج تھی۔ بعض لوگ اسے حافلہ، دیگراسے خط البلدہ اور کئی مقامی شہری اسے باص مناحی کے نام سے جانتے پہچانتے ہیں۔ نئی اسپیشلسٹ نیشنل کمپنی نے بس سروس کی ذمہ داری اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے۔ ریاض ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور میٹرو جدہ کمپنی اسکی نگراں ہے۔ ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن تک کا کرایہ 3ریال 15ھللہ مقرر کیا گیا ہے۔ حافلہ سروس زیادہ تر ایشیائی ممالک کے شہری استعمال کررہے تھے۔ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے 4ریال خرچ کررہے تھے۔ 
 

شیئر: