جنیوا.... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی یمن میں بدترین دہشتگردی کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب ایران کے حمایت یافتہ باغیوں کے مقابلے میں آئینی حکومت کاساتھ دے رہا ہے۔ انہوں نے منگل کو جنیوا میں انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے حق خود ارادی کا مطالبہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی کرتا رہیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کسی امتیاز کے بغیر حجاج ، معتمرین اور زائرین کی خدمت کررہا ہے اور جو شخص بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اسے سزا دی جاتی ہے۔