Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان 7مارچ کو برطانیہ کا دورہ کرینگے

لندن .... برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 7مارچ 2018 ءکو برطانیہ کا دورہ کرینگے۔ وہ برطانوی وزیراعظم کیساتھ انتہا پسندی و دہشتگردی کے انسداد اور سعودی عرب و برطانیہ کے دو طرفہ تعاون پر مذاکرات کرینگے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے استحکام کی نئی بنیاد پڑیگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لندن اور ریاض کے درمیان اقتصادی اور امن و سلامتی کے تعلقات مضبوط ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت ، دونوں ملکوں کے شہریوں کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
 

شیئر: