لدھیانہ ضلع میونسپل کے انتخابات میں کانگریس کی کامیابی
لدھیانہ ۔۔۔۔ جالندھر ، امرتسر اور پٹیالہ کے بعد پنجاب کی سب سے بڑی ضلع میونسپل کارپوریشن لدھیانہ میں بھی میئرکی نشست پر کانگریس نے قبضہ جمالیا۔24فروری کو 95حلقوں میں ہوئے انتخابی نتائج میں کانگریس نے62نشستیں جیت لیں ۔گزشتہ 2برسوں سے کامیاب ہوتے چلے آرہے بی جے پی کے کونسلرز کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔اکالی دل 11اور بی جے پی 10نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔بینس گروپ اور عام آدمی پارٹی نگرنگم کے جنرل ہاؤس میں حاشیئے پر پہنچ گئے ۔بینس گروپ کو صرف 7حلقوں میں کامیابی ملی۔لدھیانہ میں عام آدمی پارٹی تو آزاد امیدواروں سے بھی پیچھے رہی ۔اُسے پارٹی صدر بھولا گریوال کی اہلیہ کی ایک سیٹ ملی۔