Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ، دمام ، الخبر سے 280تارکین گرفتار

دمام ..... وزارت محنت وسماجی بہود نے ریاض، الخبر اور دمام میں زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے ما ر کر سیکڑوں خلاف ورزیاں ریکارڈ کرلیں۔ ای الریاض کے مطابق الخبر اور دمام سے 246خلاف ورزیاں کرنے والے پکڑے گئے۔ یہ خواتین کے بجائے زنانہ لوازمات فروخت کررہے تھے۔ ریاض سے 34خلا ف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔268چھاپے مارے گئے۔ گولڈ مارکیٹ میں غیر ملکی کارکن بھی زیورات فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

شیئر: