Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سلنڈرسستا، طیارہ ایندھن کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔بغیر سبسڈی والے گیس سلنڈر کی قیمت آج سے 78.50روپے اور سبسڈی والا سلنڈر 2.52روپے سستا ہوگیا ۔ وہیں ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل نے بتایا کہ دہلی میں گھریلو استعمال والا 14.2کلوگرام والا سبسڈی گیس  سلنڈر اب689روپے کا ملے گا، پہلے اس کی قیمت 736روپے تھی۔ گھریلو استعمال کا سبسڈی والا رسوئی گیس سلنڈر 495.63روپے کی جگہ 493.09روپے میں ملے گا۔کمر شل استعمال والا 19کلو گرام کا  سلنڈر78.50روپے سستا ہوگا ۔اب اس کی قیمت 1308.50سے کم ہوکر 1230روپے ہوگئی۔ حکومت نے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اندرون ملک پروازوں کیلئے ایندھن 542روپے فی کلو لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس کی قیمت 61.139روپے سے بڑھ کر 61.681روپے فی لٹرہوگئی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -  -ہندوستان اوراردن کے مابین 12معاہدوں پر دستخط

شیئر: