مخالفین کو سینیٹ انتخابات میں جواب ملے گا،مریم اورنگزیب
اسلام آباد...وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ جو لوگ (ن )لیگ میں پھوٹ کے خواب دیکھ رہے تھے ا نہیں سینیٹ انتخابات میں جواب مل جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اب کس کو ان کرنا اور کس کو آوٹ کرنا ہے اس کا فیصلہ صرف پاکستان کی عوام کر ینگے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کو ہٹانے اور لانے کا فیصلہ عوام ووٹ کی طاقت سے کرتے ہیں۔ اس کا احترام کیا جائے۔وزیر مملکت نے کہا کہ 2013سے نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع کی۔ 2015میں کاوشیں کرکے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالا تھا۔ دیکھنا پڑے گا کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں کتنی مرتبہ آئے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کراتے ہیں اور انہیں ہفتوں کی مہلت دے دی جاتی ہے۔ عمران خان کی اپنی جعل سازی ختم نہیں ہوتی ۔ وہ اپنے گھر کے بارے میں ٹویٹ کیوں نہیں کرتے ۔ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے اور دوسری طرف 3 ¾3 پیشیاں ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جب تک اللہ ہمت دیں گے ہم ڈٹے رہیں گے۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی کو آوٹ کردیا گیا۔ اس کے باجوومسلم لیگ ن کا ایک ایک نمائندہ مضبوط ہے۔