Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ اڑا دی

اسلام آباد...پنجاب میں تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ اڑا دی۔ فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ ڈاکٹر نثار جٹ نے جمعہ کو عمران خان سے ملاقات میں ن لیگ چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے ۔عمران خان نے ڈاکٹر نثار جٹ اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل ثابت کرے گا کہ ڈاکٹر نثار جٹ کا مافیا سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ ڈاکٹر نثار جٹ مافیا کے خلاف ایک جدوجہد کا حصہ بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ، عوام کے نام پر ذاتی مفادات سمیٹنے کی بدترین رسم پروان چڑھائی جا رہی ہے۔ قوم تبدیلی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔عمران خان نے کہا ضلع کی سطح تک جاوں گا اور عوام کو تبدیلی کیلئے تیار کروں گا۔ اگلے ماہ مینار پاکستان پر جلسے سے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کرینگے۔ 
مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے ن لیگ کی 2وکٹیں اڑادیں

شیئر: