پاکستانی اداکارہ سجل علی نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا ان کیلئے آخری پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ایک انٹرویو میں سجل علی نے اپنی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی مجھے اکثر فون کرتی تھیں اور ملنے کا پروگرام بناتی تھیں۔ میں گزشتہ برس دبئی میں منعقد ہونیوالے مسالا ایوارڈ میں مصروفیت کی بنا پر شرکت نہیں کرسکی تھی اور ہم مل نہیں سکے تھے جس کے بعد انہوں نے مجھے پیغام بھیجا تھا ’’میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں بیٹا‘‘۔ یہ سری دیوی کا میرےلئے آخری پیغام تھا۔سجل علی نے افسوسناک لہجے میں بتاتے ہوئے کہا کچھ دن قبل سری دیوی نے مجھے فون کیا تھا لیکن میں شوٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے ان کا فون نہیں سن سکی تاہم میں نے انہیں دوبارہ کال کرنے کا سوچا لیکن ہماری بات نہیں ہوسکی۔