ریاض۔۔۔۔ڈسکوری چینلز گروپ کے ایگزیکٹیوجی بی بینٹ نے واضح کیا ہے کہ سعودی وژن 2030زبردست اور الہامی ہے۔ یہ اپنے آپ میں بہت بڑا چیلنج اور بروقت سوچ کا نمائندہ ہے۔ اس پر عملدرآمد کیلئے طاقتور اور ایثارپیشہ لیڈر شپ ضرور ی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوان اس وژن کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں۔ وہ ریاض میں مسک گلوبل فورم کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر سعودی اخبار الریاض سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گروپ نے متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو ای بکس فراہم کی ہیںاور یہ سعودی عرب میں تعلیمی تجربے کو آگے بڑھانے کا ایک بڑا میدان ہے۔