نامعلوم دنیا کے ذہین افراد آپ کے کمپیوٹر ز ہیک کرسکتے ہیں
لندن .... آج کے دور میں جبکہ ہر جگہ ہیکنگ ایک بڑے اور پیچیدہ مسئلے کی طرح سامنے آرہی ہے۔ سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ عرصہ دراز سے نامعلوم دنیا کے جن افراد یا چیزوں کا چرچا ہوتا رہا ہے اور جنہیں یو ایف او کے نام سے جانا جاتا رہا ہے وہ انسان کی سراغرسانی کے حوالے سے ہی مشہور رہے ہیں مگر تازہ ترین تحقیق یہ ہے کہ نامعلوم دنیا کے یہ پراسرار افراد ہمارے کمپیوٹرزاور اسی قسم کی دیگر چیزوں کو بھی ہیک کرسکتے ہیں کیونکہ انکے لئے سنسنی خیز پیغامات اور خبریں گمراہ کن مقاصد کیلئے کرہ ارض پر بھیجنا بہت آسان ہے اس لئے کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو ہوشیار اور محتاط رہنا چاہئے۔”ایسٹرو فزسٹس “ نامی نئے سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نامعلوم دنیا سے آنے والے پیغامات بے ضرر ہوسکتے ہیں مگر پیچیدہ قسم کے اشارتی پیغامات بڑا خطرہ ہیں۔ ان سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس طرح دوسری دنیا والے کرہ ارض پر افراتفری مچا سکتے ہیں اورسنسنی پھیلا سکتے ہیں۔احتیاط کا تقاضا ہے کہ ان پیغامات کو حذف کردیا جائے۔