ایم کیو ایم کے14 ارکان بک گئے،مصطفی کمال
کراچی ...پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستاراور خالد مقبول صدیقی کو مناظرے کی دعوت دی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ایم کیو ایم کے نام سے جڑے تمام الزامات سے مہاجر قوم پریشان ہے۔سینیٹ الیکشن میں فنکشنل لیگ کو ووٹ دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ سینیٹ انتخابات میں کھلے عام خرید و فروخت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے 14ارکان نے اپنا ووٹ بیچ دیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی خواتین نے اپنی ویڈیو پیغام میں کامران ٹیسوری کو نشانہ بنایا۔ انہو ںنے غصے میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ پی ایس پی کا کوئی رکن نہیں بکا۔ پیر پگارا کی درخواست پران کے امیدوار کو ووٹ دیئے۔ اپنے تمام8 ایم پی ایز کو مبارکباد دیتا ہوں جن کے ووٹوں سے فنکشنل لیگ کے مظفر حسین شاہ کامیاب ہوئے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ میری ایم کیوایم سے ذاتی دشمنی نہیں ، مہاجرعوام کا مینڈیٹ 30 سال سے بک رہا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ قوم کے ووٹ کوبرائے فروخت رکھا ہے۔کے الیکٹرک کے خلاف آواز اٹھانے پربریف کیس لندن پہنچ جاتا تھا۔رحمان ملک کی ایک کال اورایک بریف کیس سے ایم کیوایم کے معاملات طے ہوتے تھے۔ پہلے تھوک کے حساب سے سودا ہوتا تھا۔ اب انفرادی طور پر معاملات طے کئے جا رہے ہیں۔