Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزنہ النصار نے میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ریاض: سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کی میراتھن کا اہتمام کیا گیا جس میں ایک مقامی لڑکی مزنہ النصار نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مزنہ النصار نے اپنی جیت سے متعلق بتایا کہ مخصوص خوراک اور مسلسل ورزش اس کی تیز رفتاری کا راز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اس کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کی طرف سے میراتھن میں حصہ لینے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی ۔ میراتھن میں حصہ لینے والی تمام خواتین شرعی پردے کی مکمل طور پر پابند تھیں۔ مزنہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ 2020ء میں اولمپک کھیلوں کے دوران میراتھن میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں میراتھن کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکہ، تھائی لینڈ اور دیگر ملکوں کی 1500 خواتین نے حصہ لیا۔

شیئر: