Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیکر پر53کروڑ ڈالر کے فراڈ کا الزام

تھائی لینڈ.....   ماہ رواں کے ابتدائی دنوں میں  بینکاک میں جس  ماہر اور جیالے قسم کے  ہیکر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ہیکنگ کے بڑے بڑے ماہرین بھی اسے جینئس قرار دیتے ہیں  اور کہتے ہیں کہ سرگئی کا دماغ ہیکنگ کیلئے اتنا فعال تھا کہ  ا سکا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔سرگئی نے اپنی اسی مثالی ذہانت کے طفیل تقریباً53کروڑ ڈالر کا ویب فراڈ کیاتھا اور امریکیوں کو بطور خاص نقصان پہنچایا تھا۔  اسے امریکی حکام کی جانب سے جاری وارنٹ پر قانون تحویل مجرمین کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اسکی بہادری کے چرچے عام ہوچکے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اپنی چالبازیوں او رفریب کے باوجود وہ بہت نڈر تھا۔ اسے نہ تو زہریلے سانپوں سے ڈر لگتا تھا اور نہ ہی شیروں، چیتوں اور مگر مچھوں کو خاطر میں لاتا تھا۔ اژدھے کو بھی کسی ہار کی طرح اپنے گلے میں ڈالنا اس کا مشغلہ تھا  اور زیادہ تر وقت اپنے گلے میں میکیسکن نسل کے کالے ناگ کو لپٹائے رہتا تھا۔ 
 

شیئر: