پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ مکمل
دبئی :پاکستان سپر لیگ ایڈیشن تھری کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ 6کی 6 ٹیمیں 5،5میچ کھیل چکی ہیں ۔ ایک روز آرام کے بعد دبئی کے میدان میں ایک بار پھر کرکٹ کا میلہ سجائیں گی۔پوزیشن ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطانز 7 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پرنظر آرہی ہے، اس مقام پر پہنچانے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس کا ساتھ دیا جب کراچی کنگز کو ایونٹ کے پہلے میچ میں شکست ہوئی۔ سنسنی سے بھرپور تیسرے مرحلے میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جہاں چوکے، چھکوں کی برسات ہو گی۔ٹورنامنٹ کی فیورٹ کراچی کنگز 7پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے 6پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی 6پوائنٹس ہیں لیکن وہ رن ریٹ کے لحاظ سے نیچے ہونے کی وجہ سے چوتھی پوزیشن پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر دوسرا مرحلہ ختم ہونے پر 5ویں نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز سارا سال ٹیلنٹ ہنٹ میں گزارنے کے بعد پوزیشن ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے مگر اس ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کی سوچ کا انداز دوسرا ہے کہ ہم نے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ ہنٹ کیا ہے۔