Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی ٹکٹوں پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویزہے،سردار مہتاب

اسلام آباد... وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ بزنس ا سٹرٹیجک پلان کے تحت 2020ءتک پی آئی اے کو خسارہ سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانے کا سفر شروع کریں گے۔پی آئی اے ملازمین کو نکال نہیں رہے بلکہ ان سے کام لینے کیلئے ایک پلان ترتیب دیا ہے۔ اندرونی و بیرونی ملک ٹکٹوں پر عائد ٹیکسز کم کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے ۔ارکان پارلیمنٹ کو پی آئی اے کا فری ٹکٹ نہیں دیا جاتا بلکہ حکومت ٹکٹ کی قیمت ادا کرتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں اقتصادی ترقی میں ایئر ٹریفک کا اہم کردار ہوتا ہے۔پاکستان میں اس وقت مجموعی آبادی کا 9 فیصد فضائی سفر کر رہا ہے۔ سفر کے ٹکٹ پر ٹیکسز اور مجموعی قیمت پر غور کرنا ہو گا تاکہ مناسب قیمت میں شہریوں کی زیادہ تعداد سفر کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ لگژری ایئر ٹرانسپورٹ ہو، ضرورت اس امر کی ہے کہ فاسٹ ٹریک ایئر ٹرانسپورٹ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے سابق جرمن سی ای او کا معاملہ ایف آئی اے کے پاس ہے۔یہ چیز سب کو سمجھ لینی چاہئے کہ جو بھی ذمہ داریوں سے غفلت برتے گا یا کوئی منفی کام کرے گا تو وہ پکڑ سے نہیں بچ سکے گا۔ غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تکمیل کے مرحلہ میں داخل ہو چکا ۔اپریل کے آخری عشرے میں نئے ایئرپورٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔ملکی و غیر ملکی پروازوں آمدورفت بھی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیروئن، کرنسی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
مزید پڑھیں:سعید غنی وزیر بن گئے ،حلف اٹھا لیا

شیئر: