اگر استری کی نچلی سطح پر داغ پڑ جائیں تو انہیں صاف کرنے کے لئے ان پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ مل دیں ۔ دس منٹ بعد جب ٹوتھ پیسٹ سوکھ جائے تو صاف کپڑے سے رگڑ کر صاف کردیں ۔ داغ دھبے دور ہو جائیں گے ۔
استری نیچے سے جل جائے تو اسکے اوپر بیکنگ سوڈا مل دیں اور تھوڑی دیر بعد ریگ مار سے صاف کرلیں ۔
بھا پ والی استری میں پانی کے ساتھ دو قطرے کسی بھی خوشبو کے ڈال دیں تو کپڑوں سے خوبصورت مہک آئے گی ۔
اگر آپ کے قالین سے بو آ رہی ہو لیکن کوئی دھبا نظر نہ آ رہا ہو تو بدبو کی جگہ پر سرکہ یا لیموں کا رس لگائیں اور گرم پانی اور اسفنج سے ملیں . خشک ہونے پر اگر ضرورت محسوس ہو تو دوبارہ یہ عمل کریں ۔
سبزی کاٹنے کے تختے سے پیاز کی بو کو دور کرنے کے لئے لیموں کے ٹکڑے سے رگڑیں اور پھر صابن سے دھو لیں ۔
ہاتھوں سے مٹی کے تیل کی بو دور کرنے کے لئے سرسوں کا تیل اور آٹا استعمال کریں بو دور ہوجائے گی ۔
کانچ کے مرتبان سے لہسن پیاز کی بو دور کرنے کے لیئے اسے دھو کر سکھا لیں ۔ پھر ایک اخبار کو پھاڑ کر ا سکے چھوٹے چھوٹے گولے بنا کر مرتبان کے اندر رکھ دیں اور ڈھکن اچھی طرح بند کر دیں ۔ دوسرے دن بو ختم ہوجائیگی .