ٹینسنٹ کمپنی کےچیف ایگزیکٹیو کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ وی چیٹ اپلیکیشن کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک بلین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اپلیکیشن کا استعمال کرنے والے زیادہ تر صارفین چین کے ہیں جو کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے میسجنگ ، سوشل میڈیا ، موبائل پیمنٹس، گیمز ، خبریں اور دیگر سروسز حاصل کر رہے ہیں۔ چین کی سب سے مشہور میسجنگ ایپ ہونے کے ساتھ ساتھ وی چیٹ کو یورپین یونین ، جنوب مشرقی ایشیا اور امریکہ میں بھی خاصا فروغ حاصل ہوا ہے۔